پی پی کے دیرینہ کارکن کی جانب سے پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

July 20, 2018

میرپورساکرو( رپورٹ/ ایوب انڑ) پیپلز پارٹی کے کھاروچھان کے دیرینہ کارکن شہید ذوالفقار بھٹو کے ساتھی الہڈنو ولد محمد کھٹی جو 50 برس سے پیپلز پارٹی سے منسلک ہیں، انہوں نے پی ایس 78 پر نواب شاہ کے رہائشی علی حسن زرداری کو ٹکٹ دینے پر احتجاجاً پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔