اسسٹنٹ کمشنر جھڈو نے انتخابات تک ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

July 20, 2018

جھڈو (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جھڈو محمد آصف جونیجو نے ٹاؤن کمیٹی جھڈو اور نوکوٹ کا چارج سنبھالنے کے بعد عام انتخابات تک ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور دونوں شہروں میں 26 جولائی تک صفائی ستھرائی کا نظام بر قرار رکھنے کے لئے ملازمین کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت سندھ بھر میں ضلع چیئرمین ، ٹاؤن چیئرمین کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنرز کے حوالے کئے گئے ہیں۔