کھانے پینے کی چیزیں گھر پہنچانے والے ’ڈیلیوری روبوٹ‘

July 20, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

چینی ماہرین نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو صارفین کو گھر بیٹھے کھانے پینے کی چیزیں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ کے ایک رہائشی علاقے میں پیلے رنگ کا روبوٹ سپر اسٹور سے پھل، کولڈ ڈرنکس اور اسنیکس کی ترسیل کررہا ہے۔

30 کلو گرام وزنی روبوٹ جی پی ایس، کیمروں اور ریڈار سے لیس ہے جو 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرسکتا ہے۔

روبوٹ میں 4 کیمرے نصب کیے گئے جن کی مدد سے وہ اطراف کے حالات کا جائزہ لینے اور رکاٹوں کو دیکھتا ہے جبکہ سسٹم کے مطابق دائیں بائیں مڑنے یا پھر سمت بھی خود بدلتا ہے۔

اس کا کنٹرولنگ سسٹم 6 پہیوں کو گھماتا ہے اور یوں روبوٹ بہ آسانی اپنی سمت تبدیل کرلیتا ہے۔

اس روبوٹ کو آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے ،اگر یہ تجربہ کامیاب رہا اور صارفین بھی مطمئن رہے تو پھر کچھ ضروری ترامیم کے بعد ایسے مزید روبوٹس، تجارتی پیمانے پر تیار کیے جائیں گے۔

روبوٹ بنانے والی کمپنی نےکہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو ایک سے دوسرے شہر اشیاء کی ترسیل کےلیے بھی استعمال کیا جائے گا البتہ اس مقصد کےلیے بڑے روبوٹ استعمال کیے جائیں گے۔