’کال آف ڈیوٹی:بلیک اوپس 4 ‘ کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا

July 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

مشہور زمانہ ویڈیو گیم "کال آف ڈیوٹی" کانیاحصہ متعارف کروادیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم "کال آف ڈیوٹی:بلیک اوپس 4 " کا ٹریلر بھی منظرِ عام پر آگیا ہے جو کال آف ڈیوٹی سلسلے کی 15ویں گیم ہے ۔

امریکی ویڈیو گیم ڈیویلپرزTreyarchکی تیار کردہ اس گیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن شامل ہے بلکہ نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ماہر نشانے بازفائٹرز،ہتھیاروں سے لیس طاقتورکھلاڑیوں اورخطرناک دشمنوں کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم ایکس باکس وَن ،پلے اسٹیشن فوراور مائیکرو سوفٹ وِنڈوزکیلئے موزوں ہے جو12اکتوبر کولانچ کر دی جائیگی۔