راجا ظفرالحق رپورٹ کے باوجود عمران خان ختم نبوت ایشو دہرا رہے ہیں

July 22, 2018

اسلام آباد (رپورٹ: احمد نورانی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہلم میں اپنے خطاب میں ختم نبوت کی متعلقہ شقوں میں ترمیم کے حوالے سے دوبارہ جھوٹے الزامات عائد کئے جبکہ سینیٹ کے سرکاری ریکارڈ اور راجا ظفرالحق کمیٹی رپورٹ سے کسی شک و شبہ کے بغیر یہ ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف نے قانون میں متنازع تبدیلی ختم کئے جانے کی مخالفت کی تھی۔ جہلم میں اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ سابق حکومت نے غیرملکی طاقتوں کو خوش کرنے کے لئے ختم نبوت قانون کی شق میں ترمیم کی۔