الیکش سے قبل عمران کا آج کراچی میں آخری جلسہ

July 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان تحریک انصاف الیکشن سے قبل کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس میں چیئرمین عمران خان باغ جناح میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے باغ جناح میں جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اسٹیج سج گیا، بڑی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، جبکہ خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ پورشن بنائے گئے ہیں۔

جلسے سے قبل اپنے ایک سوشل میڈیا بیان میں عمران خان نے کراچی کی عوام سے بڑی تعداد میں 22 جولائی کے جلسے میںشرکت کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوںمیں پاکستان کے اندر سب سے زیادہ تباہی صوبہ سندھ کی ہوئی ہے، یہاںکے ادارے بری طرح برباد کیے گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وسائل بے دردی سے لوٹے گئے، اندورن سندھ میں75 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔ سندھ گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ اپنے 22 جولائی کے جلسے میں سندھ کے لوگوں کو ان مسائل کا حل بتائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں وہ مزار قائد پر اپنا آخر ی جلسہ کریں گے۔

واضح رہے کہ جلسے میں عمرانخان کے خطاب کے لیے200 فٹ لمبا اور ساٹھ فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ کے اطراف اہم سڑکوں اور ذیلی راستوں کو بند کرنے کیلئے کنٹرینر رکھ دیئے گئے ہیں،جبکہ جلسہ کی سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔