عمر کوٹ: جیپ سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد، 5 ملزمان گرفتار

July 24, 2018

عمر کوٹ میں کل 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایک جیپ میں چھپائے گئے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں، جبکہ پولیس نے 5 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق بیلٹ پیپرز حلقہ پی ایس 52 کے گاؤں بوڑھہ باھ لے جانےکی کوشش کی جارہی تھی۔

عمر کوٹ کے علاقے پاکستان چوک کے قریب جیپ کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے۔

پولیس نے جعلی بیلٹ پیپر لے جانے والے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق گاؤں بوڑھہ باھ سے ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار پانچوں ملزمان میں انور سومرو، حاکم، اقبال، کھنگھار اور نواب شامل ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔