ایوانکا ٹرمپ نے اپنا فیشن برانڈ بند کر دیا

July 26, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا نے اپنا فیشن برانڈ بند کر دیا، ایونکا نے فیشن ہاؤس بطور کاروبار کھولا تھا۔

برطانوی ٹی وی میں بتایا گیا کہ صدر کی بیٹی پر الزام تھا کہ وہ والد کی پوزیشن سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے فیشن ہاؤس بند کر دیا گیا ۔

دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا نے کہا ہے کہ ان کی واشنگٹن میں مصروفیات بڑھ گئی ہیں۔