عمران خان نے سابق وزیر اعظم کو ہرا دیا

July 26, 2018

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے عمران خان جیت گئے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ذرائع کے مطابق اس حلقے سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مدمقابل سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو شکست ہوئی ہے۔

واضح کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 5 نشستوں سے الیکشن لڑ رہے تھے اور اب تک وہ ان پانچوں پر الیکشن جیت رہے ہیں۔

ان میں اسلام آباد کا حلقہ این اے 53، میانوالی کے حلقہ این اے 95، لاہور کا حلقہ این اے 131 اور بنوں کا حلقہ این اے 35 شامل ہیں۔