وزارت اعلیٰ پنجاب: فواد چوہدری نے علیم خان کی حمایت کردی

July 29, 2018

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے وزارت اعلیٰ پنجاب کے لئے عبدالعلیم خان کی حمایت کردی ہے ۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کے مطابق فواد چوہدری نے بنی گالا میں عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ان کو گلے بھی لگایا ۔

پی ٹی آئی ترجمان نے اس موقع پر کہا کہ عبدالعلیم خان میرے بڑے بھائی ہیں،میں وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے ان کی حمایت کرتا ہوں ۔