ایتھنز کے قریب لگی آگ سے 91 افراد ہلاک

July 30, 2018

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد 91 ہوگئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایتھنزکے قریب سمندری تفریحی مقام پر لگی آگ سے خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 91ہوگئی ہے، جبکہ 25 افراد لاپتہ ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 4 غیرملکی بھی شامل ہیں جن کی شناخت کرلی گئی ہے ۔

دوسری جانب جھلس کے ہلاک ہونے والے 28 افراد کی شناخت کے لیے ان کے اعضاء کے نمونے فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔