بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 51 پیسےکا اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

July 30, 2018

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 51 پیسے اضافہ کردیا، جس کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں اگست کے بجلی کے بلوں کی مد میں صارفین سے اضافہ وصول کریں۔

یادرہے کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔