گورنر پنجاب نے بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کردی

July 31, 2018

صوبائی محتسب کے بعد گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی گلوکارہ میشا شفیع کی گلوکار علی ظفر کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے ۔

گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کی درخواست صوبائی محتسب کےروبرو دائرکی تھی۔

صوبائی محتسب نے درخواست مسترد کر دی جس کے خلاف میشا شفیع نے گورنر پنجاب کو اپیل کی۔

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کردی اور اپنے فیصلے میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میشا شفیع اپنا الزام ثابت نہیں کر سکیں۔

دوسری جانب علی ظفر نےمیشا شفیع کے خلاف 100کروڑ روپےہرجانےکادعوی دائرکررکھا ہے۔

سول عدالت یکم اگست کواس دعوےکی سماعت کرےگی،میشا شفیع کی طرف سے عدالتی حکم کےباوجود تاحال جواب داخل نہیں کرایاگیا۔