مٹھی: غذائیت کی کمی سے 2بچے انتقال کر گئے

August 03, 2018
 

تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث سول اسپتال مٹھی میں آج دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث دو بچے جاں بحق ہو ئے ہیں، دونوں بچے نوزائیدہ ہیں۔

محکمہ صحت کے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی کے باعث 70بچے جاں بحق ہوئے تھے جو کسی بھی ایک ماہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہے ۔

سال رواں میں اب تک سول اسپتال مٹھی میں 375بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں