مٹھی میں مزید 3 بچے انتقال کر گئے

August 11, 2018
 

صحرائے تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق جاں بحق بچوں میں 10 ماہ کی عابدہ اور 2 نومولود شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ اموات گزشتہ 18 گھنٹوں میں ہوئی ہیں، جس کے بعد رواں ماہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 12 ہوگئی ۔

دوسری جانب سال رواں میںاب تک 378 بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں