عرفان خان کینسر کیخلاف آدھی جنگ جیت گئے

August 11, 2018

بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے اپنی پانچویںکیمو تھیراپی کروا کر کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیورو انڈروکرائن ٹیومرمیںمبتلا عرفان خان کی چند روز قبل لندن میں پانچویں کیمو تھیراپی ہوئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے کینسر کے خلاف اپنی آدھی جنگ جیت لی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق عرفان اپنی اس لڑائی کو بڑی ہی زندہ دلی سے لڑ رہے ہیں اور 2 سے 3 دن کے بعد ان کا چھٹا کیمو کیا جائے گا، کیونکہ پانچویں کیمو تھیراپی کے بعد انہیں کمزوری محسوس ہو رہی ہے ۔

واضح رہے کہ کیموتھیراپی کرنے کے بعد کینسر ٹھیک ہونے کی امید 70 سے 80 فیصد تک ہوجاتی ہے، تاہم اس علاج کے بعد مریض میں الٹی، بالوں کا جھڑنا اور کمزوری جیسے علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ ہم چھٹے کیمو کے بعد عرفان کے پیٹ کا اسکین کریں گے جس میں یہ پتہ لگایا جائے گا کہ ان کا کینسر کس حد تک کم ہوا ہے۔