دنیا کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم کس نے بنایا؟

August 11, 2018

بورے والا میں مقامی نجی کالج نے جشن آزادی 37 ہزار مربع فٹ کا بڑا پاکستانی پرچم بنا کر یوم آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دیں۔

بورے والا کے نجی تعلیمی ادارے سپیرئیر کالج کی انتظامیہ نے جشن آزادی کے موقع پر 37ہزار مربع فٹ پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنا دعوی ٰکر کے سب کو حیران کر دیا۔

کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سبز ہلالی پرچم کے ذریعہ نا صرف پاکستانی قوم بلکہ پوریدنیا کو ایک پیغام دینا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے پرچم کو دنیا بھر میں سربلند دیکھنا چاہتی ہے۔


کالج انتطامیہ اور سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا پاکستانی پرچم بنانے کا اعزاز ہمارے شہر کو حاصل ہوا ہے اس پرچم پر چاند ستارہ بنانے میں چھ دن لگے اور جتنے فٹ کا پرچم ہے اتنے ہی پورے بھی ہم اپنے شہر میں لگائیں گے اس پرچم کی رونمائی 13 اگست کو بورےوالا کے قائداعظم اسٹیڈیم میں ہو گی۔