ضلع کرم میں سر سبز پاکستان کے تحت شجرکاری مہم

August 12, 2018

ضلع کرم میں محکمہ جنگلات نے سر سبز پاکستان مہم کے تحت مون سون شجرکاری مہم شروع کردی ، مہم کو14 اگست تک جاری رکھا جائے گا جس میں 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر اصغر خان کے مطابق مہم میں ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت مختلف علاقوں میں بھی یہ مہم عوام کے تعاون سے 14 اگست تک جاری رکھی جائے گی جس میں 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

اضعر خان کا کہنا ہے کہ مہم زور و شور سے جاری ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے اور درختوں کی کٹائی روکنے کیلئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریںگے۔

انہوں نے مہم میں نئے پودے لگانے کو اپنا قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا ہمارا قومی فریضہ ہے ، انشا اللہ ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ملک کو سر سبز و شاداب بنائیںگے۔