قومی اسمبلی میں اقلیتوں اور خواتین کی نشستوں کا اعلان

August 12, 2018

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 158 ہو گئی جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 82 تک پہنچ گئی۔

قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں ملنے کے بعدپیپلزپارٹی کے اراکین کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ متحدہ مجلس عمل کی نشستوں کی تعداد15 ہے۔

تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں پرشیریں مزاری ، منزہ حسن ،عندلیب عباس اورسابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بیوی کی بہن نفیسہ عنایت الله خان خٹک اور بھتیجی ساجدہ بیگم سمیت 16اراکین کونامزد کیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب، سابق وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا اورخواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف خواجہ اوربھتیجی شزافاطمہ خواجہ،سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی اہلیہ زہرہ ودود فاطمی ، سابق وزیرمملکت چودھری جعفر اقبال کی بیٹی زیب جعفر اوربھتیجی مائزہ حمید ، رکن آزاد کشمیر اسمبلی ناصر ڈار کی بہن کرن ڈارسمیت پندرہ اراکین کو ٹکٹ دئیےگئے۔

پیپلز پارٹی نے حنا ربانی کھر ،شگفتہ جمانی ،شازیہ مری ، ناز بلوچ ، ایم کیو ایم پاکستان نے کشور زہرا جبکہ متحدہ مجلس عمل نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر کامران مرتضیٰ کی اہلیہ عالیہ کامران کوبلوچستان سے نامزد کیا۔