شام : اسلحہ گودام میں دھماکہ ، 39شہری جاں بحق

August 12, 2018

شام میں اسلحہ گودام میں ہونے والے دھماکے سے 39شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا صوبے ادلب کے اسلحہ گودام میں ہوا جسے رہائشی عمارت میں بنادیا گیا تھاجبکہ دھماکے سے نزدیکی 2 عمارتیں بھی گر گئیں تھیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گرنے والی عمارتوںکے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش جاری ہےتاہم دھماکے کا سبب معلوم نہیں ہوسکاہے۔