پی آئی اے کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھائے، سرفراز احمد

August 13, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھانی چاہیےجبکہ شعبہ اسپورٹس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو مشرف رسول بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب کےآغاز میں سرفراز احمد اور مشرف رسول نے پرچم کشائی کی جبکہ اپنے خطاب میں سرفراز احمد نے کہا کہ انہیں پی آئی اے کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

سی ای او پی آئی اے مشرف رسول نے کہا کہ کھلاڑی پی آئی اے کا اثاثہ ہیں اچھی کارکردگی پر انہیں اچھا انعام بھی ملے گا۔