برطانوی دادا جان کی 100ویں سالگرہ پر اسکائی ڈائیونگ

August 13, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اکثر افراد کی ہمت و طاقت ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن100سالہ یہ برطانوی دادا جان تو ایک مثال ہیں جنہوں نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچ کر اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر کے نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانیہ کی کاؤنٹی ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے بزرگ نے اپنی 100ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کی ٹھانی اور 15ہزار فٹ آسمان کی بلندی پر جہاز سے آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف اسکائی ڈائیونگ کا شوق پورا کیا بلکہ یہ بھی ثابت کردیا کہ زندگی نام ہی زندہ دلی کا ہے ۔