قائداعظم محمدعلی جناح سے محبت کا انوکھا انداز

August 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

وطن عزیز کا 71 واں یومِ آزادی منانے کے لیے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں وہیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر بھی جگہ جگہ چسپاں کی جارہی ہیں۔

ایسے میں قائد اعظم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک نوجوان نے اپنی شاندار مہارت کے جوہر سبز تربوز پر دکھائے۔

اس نوجوان فنکار نے قائداعظم کی تصویر کو سب سے پہلے تربوز پر رکھا، پھر اس کا اسکیچ بنایا اور اس کے بعد چھلکے کو تراش کر بانی پاکستان کی تصویر بنا ڈالی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئی۔