حب ڈیم کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ

August 15, 2018

واپڈا نے حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ۔

ترجمان واپڈا کے مطابق حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔

واپڈا ترجمان کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی صلاحیت بڑھانے کا مقصد سندھ اور بلوچستان کو پانی کی فراہمی بہتر بنانا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ حب ڈیم میں کھدائی کے ذریعے ریزروائر میں جمع ہونے والی مٹی اور پتھر باہر نکالے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈیم سے مٹی اور پتھر نکلنے کے باعث 49ہزا رایکڑ فٹ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پیدا ہوگی ۔