ویڈیو گیم ’ اسپائیڈر مین ‘ کا نیا ٹریلر جاری

August 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ہالی وڈ کاپھرتیلا اسپائیڈر مین ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور سپر ہیرو ایکشن ایڈونچرویڈیو گیم’ اسپائیڈر مین‘متعارف کروادی گئی جس کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سونی انٹریکٹیو انٹرٹینمنٹ کی اس ویڈیو گیم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے تاہم اس ویڈیو گیم میں گیمنگ کے شوقین افراد کیلئے نئے ٹاسک اور مشن متعارف کروائے گئے ہیں جو گیم کھیلنے والے کو اگلے لیول میں پہنچانے کیلئے مدد گار ثابت ہونگے۔

امریکی ویڈیو گیم ڈویلپرز Insomniacکی تیار کردہ یہ دلچسپ ایکشن ایڈونچر ویڈیو گیم7ستمبر کو لانچ کر دی جائے گی جو پلے اسٹیشن فور کیلئے موزوں ہے۔