اٹلی پل حادثہ، ہلاکتیں 39ہوگئیں، 3 فرانسیسی شامل

August 16, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


اٹلی میں پل گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ ہلاک شدگان میں تین فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اطالوی بندرگاہی شہر جینووا میں پل گرنے کے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں میں تین فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں۔

فرانسیسی حکومت نے ہلاک ہونے والے اپنے شہریوں کے لواحقین سے اظہار افسوس ضرور کیا لیکن اُن کی شناخت کو عام نہیں کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں تینوں فرانسیسی شہریوں کا تعلق تولوز کے علاقے سے ہے اور ان میں ایک مرد اور دو نوجوان خواتین شامل ہیں۔

یہ تینوں ایک میوزک فیسٹول میں شریک ہونے جا رہے تھے۔ مورانڈی پل کے انہدام سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 35 سے بڑھا کر 39 کر دی گئی ہے۔