پیوٹن کم جونگ سے جلد ملاقات چاہتے ہیں، شمالی کوریائی میڈیا

August 16, 2018

پیانگ یانگ (جنگ نیوز) شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، چیئرمین کم جونگ اُن کے ساتھ جلد از جلد ملاقات کرناچاہتے ہیں۔ روسی صدر نے جزیرہ نما کوریا کے دونوں ملکوں کے لیڈروں کو رواں برس جون میں ولاڈی ووسٹک فورم میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ ایسٹرن اکنامک فورم گیارہ ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ابھی تک واضح نہیں کہ آیا یہ دونوں لیڈر اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ روسی صدر نے شمالی کوریا کے قومی دن کے موقع پر کم جونگ اُن کو جو پیغام بھیجا ہے، اُس میں بھی ملاقات کی دعوت کا اعادہ کیا گیا ہے۔