مراد علی شاہ دوسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب

August 16, 2018

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ دوسری بار وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے، انہوں نے 97 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اپوزیشن اتحاد کے شہریار مہر نے61 ووٹ حاصل کیے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس سے قبل سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کیلئے رائےشماری ہوئی۔

قائد ایوان کیلئے پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ کا مقابلہ اپوزیشن اتحاد کے شہریار مہر سے تھا۔

سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے رائے شماری شروع ہوئی تو مراد علی شاہ کو ووٹ دینے والوں کے لیے دایاں دروازہ مختص کیا گیا اور اسپیکر نے حکم دیا کہ مرادعلی شاہ کو ووٹ دینے والے ارکان دائیں دروازے کی طرف جائیں۔

دوسری جانب اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ شہریار مہر کو ووٹ دینے والے ارکان بائیں دروازے کی جانب جائیں گے، اس موقع پر سیکریٹری سندھ اسمبلی نے ارکان کے نام پکار کر انہیں کارڈز دیئے۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ارکان اسمبلی کو دیئے جانے والے کارڈز کی گنتی کی گئی۔