سندھ اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی

August 17, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قا ئم مقا م گو ر نر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج درا نی نے جمعرات کو قائد ایوان کے انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا ، نومنتخب سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کوطلب کیا گیا تھا ،اجلاس کے دوران نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے علاوہ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائد ایوان کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔