عمران کے وژن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،میرا حلقہ کھول لیں کوئی اعتراض نہیں،محمود خان

August 17, 2018


پشاور(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار محمود خان 77 ووٹ لےکربھاری اکثریت سے خیبرپختونخوااسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہوگئے انکے مدمقابل متحد ہ اپوزیشن کے امیدوار میاں نثارگل کاکاخیل نے 33ووٹ لئے ۔محمودخان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔اپنے انتخاب کے بعد خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ محمود خان نے ایوان میں اپنے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی کے کندھوں پر چڑھ کر نہیں آئی لیکن اگرکسی کو شک ہے تو میرا حلقہ کھول لیں مجھے کوئی اعتراض نہیں‘ جو وژن عمران خان نے دیا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ کرپشن کیخلاف ہنگامی بنیادوں پرجہاد ہوگا‘ نوجوانوں پر چالیس فیصد وسائل خرچ کریں گے‘محمود خان کا کہنا تھا کہ سوچ رہا تھا کہ آج خوشی اور مبارکباد کا دن ہوگا،افسوس آج مبارکباد کے بجائے تنقید کی گئی‘کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرجہاد ہوگا،میرٹ کی بالادستی ہوگی،خواتین اور اقلیت کو انکے حقوق دینگے،میگا پراجیکٹس‘ بی آر ٹی اور سوات ایکسپریس وئے جلد پورا کرینگے‘قبائلی عوام کی خواہش کے مطابق ان کے مسائل حل کرینگے،صوبے کے لیے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے،تاریخ بنے گی تیسری مرتبہ بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی،انشاء اللہ عوام کے بھروسے کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا،پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بنی ہے،تمام اداروں کو غیر سیاسی بنائیں گے، منتخب وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ کوئی کام میرٹ کے بغیر نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ کے خطاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار محمود خان 77 ووٹ لےکربھاری اکثریت سے خیبرپختونخوااسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہوگئے انکے مدمقابل متحد ہ اپوزیشن کے امیدوار میاں نثارگل کاکاخیل نے 33ووٹ لئے ۔