کلاس فورملازمین نے خود ساختہ تنظیموں کی مخالفت کر دی

August 17, 2018

پشاور(جنرل رپورٹر) آل کلاس فور گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن سول سیکرٹریٹ خیبرپختونخوانے حکومت سے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خودساختہ تنظیموں کو ختم کرنے اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ اورمتعلقہ محکموں کے ملازمین تنظیموں کا مشترکہ اجلاس سیکرٹریٹ میں ہوا جس کی صدارت جابر حسین بنگش نے کی جبکہ اس موقع پر سینئر نائب صدور طارق حسین، امین جان، جنرل سیکرٹری ارشد علی یوسفزئی، سعید شاہد اختر اور دیگر مشران بھی موجود تھے ،اجلاس میں ملازمین نے مختلف مسائل پیش کئے، اس موقع پر خطاب میں صدر جابرحسین نے بتایا کہ کم تنخواہ دار طبقہ کے بنیادی حقوق کیلئے قانون سازی کی جائے،مقررین کا کہنا تھاکہ بعض غیرقانونی اور خود ساختہ تنظیم ملازمین سے چندہ بٹوررہے ہیں جبکہ سول سیکرٹریٹ تنظیم کی جانب سے کسی قسم کا چندہ نہیں لیاجاتا لہٰذا ملازمین چندہ نہ دیں ، سول سیکرٹریٹ کی رجسٹریشن کے بغیر کسی تنظیم کو اجازت نہیں ہوگی ، انہوں نے واضح کیا کہ ایسی خود ساختہ تنظیموں کیخلاف عدالت سے رجوع کیاجائیگاتاکہ غیررجسٹرڈ تنظیموں کا خاتمہ ہوسکے اور الیکشن ہوسکے۔