ایشین انڈر 12 بیس بال پاکستان کی چوتھی پوزیشن

August 20, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین انڈر 12 بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔تائی پے میں پاکستان کے صوبان مصطفےٰ موسٹ پاپولر پلیئر ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔ صوبان مصطفےٰ پاکستان ٹیم کے نائب کپتان ہیں ۔ پاکستان کے صادق محمد ایونٹ کے دوسرے بہترین پچر قرار پائے۔