میہڑ : نوجوان کی اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل

August 20, 2018

میہڑ (نامہ نگار) بااثر اور پولیس آفیسر سسر کی دھمکیوں کیخلاف گائوں تھرڑی محبت کے رہائشی پولیس اہلکار نوجوان کاشف علی بروہی نے ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ میں نے کچھ برس قبل علاقے کے ایک پولیس آفیسر کی بیٹی سے شادی کی تھی جبکہ چند روز قبل میں نے دوسری شادی کی ہے جب سے میری پہلی بیوی کا والد میری دوسری شادی پر ناراض ہے ، اس کے بعد سے میری پہلی بیوی کا والد مجھے قتل اور اغوا کرانے اور میرے اوپر منشیات سمیت جھوٹے مقدمہ درج کرانے کی دھمکیاں دے رہا ہے، مذکورہ نوجوان نے کہا کہ مجھے اپنی جان کا خطرہ ہے، میں اعلی حکام اور پولیس افسران سے اپیل کرتا ہو ں کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔