وزیراعلیٰ صوبائی کابینہ کے ہمراہ آج بھٹو اوربینظیرشہیدکے مزارپر حاضری دینگے

August 20, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اورنومنتخب صوبائی کابینہ کے ارکان آج پیرکو گڑھی خدابخش میں شہداء کے مزارات پرحاضری دیں گے اورفاتحہ خوانی کریں گے۔وزیراعلی سندھ اورصوبائی کابینہ کے اراکین گڑھی خدابخش میں پیپلزپارٹی کے بانی قائد سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو اورپیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیربھٹو شہید کے مزارپرحاضری دیں گے اورفاتحہ خوانی کریں گے۔