عید الاضحی ،افریقہ میں اونٹوں کی سب سے بڑی مارکیٹ

August 20, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


دنیا بھر میں عید الاضحی کا مذہبی تہوار روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں عید الاضحی کے موقع پرافریقہ میں اونٹوں کی سب سے بڑی مارکیٹ بھی عروج پر ہے ۔

سینکڑوں اونٹوں سے سجی اس مارکیٹ میں خریدار خاص دلچسپی کااظہار کر رہے اور قربانی کے لئے اونٹ خرید رہے ہیں۔

افریقہ کے ایک ٹاؤن Birqashمیں واقع اس کیمل مارکیٹ میں رش بھی قابل دید ہے ۔

عید الاضحی کے موقع پر مذہبی رواداری اور بھائی چارے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔

عید الاضحی کے موقع پردنیا بھر میں ہزاروں مسلمان سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں اور اس موقع پر مستحقین کوبھی خصوصی طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں