گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا استعفیٰ منظور

August 20, 2018

صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ،اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر ہوں گے ۔

وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر ہوں گےاورنئے گورنر کی تقررتک اپناکام جاری رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کےلئے شاہ فرمان کو نامزد کیا ہے ۔