جرمن حکومت کا ترک مالی مشکلات میں تعاون کا امکان

August 21, 2018

برلن(آئی این پی)جرمنی نے کہا ہے کہ ترکی کو درپیش معاشی مسائل میں برلن حکومت تعاون پیش کرنے پر غور کر سکتی ہے۔میڈیا کے مطابق جرمنی کی وسیع تر مخلوط حکومت میں شامل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی(یس پی ڈی)کی سربراہ آندریا ناہلس نے تجویز کیا ہے کہ ترکی کو درپیش معاشی مسائل میں برلن حکومت تعاون پیش کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ ناہلس نے میڈیا کو بتایا کہ ایسی صورت سامنے پیدا ہو سکتی ہے کہ ترک جرمن تعلقات میں تنا ئوکے باوجود برلن ایردوآن حکومت کی مدد پر تیار ہو جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن ہے اور اس کی مشکلات کو نظرانداز کرنا قدرے مشکل ہو سکتا ہے۔ ناہلس کے مطابق ترکی میں استحکام سبھی کے مفاد میں ہے۔