جنوبی افریقہ،سابق صدر جیکب زوماکے خلاف کرپشن کے الزامات کے تحت انکوائری کا آغاز

August 21, 2018

جوہانسبرگ ( نیوز ڈیسک ) جنوبی افریقہ کےسابق صدر جیکب زوما کے خلاف کرپشن کے الزامات کے تحت باقاعدہ انکوائری کا آغاز ہو گیا ہے ۔ زوما پر 9 برس کے دور حکومت کے دوران بدعنوانی کے الزامات عائد ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق اس دوران ریاستی فنڈ میں 6.8 ارب ڈالر کی چوری کی گئی ہے ۔ انکوائری کمیٹی کے مطابق اس تفتیش میں شواہد اکھٹے کرنے میں 2 برس بھی لگ سکتے ہیں ، تاہم انہیں کسی کو گرفتار کرنے کا اختیارنہیں ہے ۔ یہ شواہد اکھٹے کرکے مجرمانہ تحقیقات کے ادارے کو دے گی ۔