شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شاہ زیب کے والد کا انتقال

August 21, 2018

سندھ پولیس کے ایس پی اور ڈیفنس میں شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان شاہ زیب کے والد اورنگزیب خان نیوزی لینڈ میں انتقال کر گئے۔

25دسمبر2012 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بہن سے بدتمیزی پر روکنے پر قتل کیے جانے والے شاہزیب کے والد اورنگزیب خان خرابی طبیعت کے باعث انتقال کر گئے، ان کی تدفین آج آکلینڈ میں ہی کی جائے گی۔

ایس پی اورنگزیب خان کے ساتھی پولیس افسر نے بتایا کہ وہ حال ہی میں چھٹیاں لے کر گئے تھے جہاں ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ اونگزیب خان آج کل اے ڈی آئی جی کرائم برانچ کے عہدے پر تعینات تھے۔