بھارت، گائے کی قربانی پر پابندی عائد،گرفتاری کاحکم

August 22, 2018

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں نریندر مودی سرکار نے مسلمانوں کے مقدس مذہبی تہوار عید الاضحیٰ پر کھلے مقامات پر قربانی پر پابندی عائد کرتے ہوئے گائے کی قربانی سے روک دیا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے قربانی پر پابندی کے اقدام کو مسلمانوں نے مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت نے عید الاضحیٰ پر کھلے مقامات پر قربانی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان سامنے آیا ۔اس ضمن میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ ادیتیہ یوگی ناتھ نے پولیس کو خصوصی ہدایت جاری کردی اور خلاف وزری کرنے پر گرفتاری کا حکم دیدیا۔ادیتیہ یوگی ناتھ نے مسلمان دشمن پالیسی اپناتے ہوئے متعلقہ حکام کو کہا کہ عیدالاضحی پر گائے کی قربانی پر مکمل پابندی ہوگی ٗدوسری جانب ڈپٹی وزیراعلیٰ نے ریاستی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ادیتیہ یوگی ناتھ کے فیصلے کا مقصد تہوار کو ’پر امن‘ طریقے سے منانا مقصود ہے۔