بیکھمگھم پیلس

August 25, 2018

بیکہمگھم پیلس ( شاہی بکنگھم پیلس نہیںبلکہ وکٹوریہ اور ڈیوڈ بیکہم کا گھر ) کے اندر کی تصویریں انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں، جو صرف 31.5 ملین پائونڈکا ہے اوران کے گھر میںاستعمال ہونےو الی کافی مشین کی قیمت صر ف2700پائونڈ یعنی 4لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے ہے!

مغربی لند ن میں ڈیوڈ اور ان کی اہلیہ وکٹوریہ اپنے چار بچوںکے ساتھ ایک شاندار مینشن میںرہتے ہیں۔ جہاںیہ فیملی 2016ء میںمقیم ہوئی اور اس کی تزئین نو پر 8ملینپائونڈ خرچ کرڈالے ۔

ڈیوڈ اور وکٹوریہ کی جائیدادایک مضافاتی علاقے کوٹسوولڈ میںبھی ہے۔جب یہ فیملی شہری زندگی سے گھبرا جاتی ہے تو سکون بھرے دن گزارنے وہاںکی راہ لیتی ہے۔ آئیں ان کے لندن والے مینشن کی سیر کرتے ہیں :

اینٹرنس

گھر کے داخلی دروازے میں ایک سیاہ رنگ کی لوہے کی بنی کینوپی ہے ، جس میںزبرست قسم کی لائٹس لگی ہے۔ راستے میں کریم اور سیاہ رنگ کے ٹائلز لگے ہیں جو اس گھر کی اینٹرنس کو منفرد بناتے ہیں ۔ فرش اتنا چکنا ہے کہ پھسل جانے کا خطرہ رہتاہے ، لیکن لگتا ہے بیکہم فیملی اس کی عادی ہو چکی ہے۔

دالان (Hallway)

اینٹرینس سے شروع ہونے والے بلیک اینڈ وائٹ ٹائلز دالان تک یک رنگی تاثر دیتے ہیں ، لیکن پورے دالان میںدیواروںپر لگی مختلف اقسام کی لائٹس ایک الگ ہی منظر پیش کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لمبا چوڑا زینہ پہلی منزل پر لے جاتاہے ، زینہ چڑھتے ہوئے ایک اچٹتی ہوئی نگاہ آپ گارڈ ن پر ڈال سکتے ہیں ۔ وکٹوریہ ایک فیشن ڈیزائنر ہے تو اس کا گھر بھی اس کے ذوق کی غمازی کرتاہے ۔ ایک محراب نما راہداری آپ کو دوسرے کمرے میںلے جائے گی اور چلتے ہوئے آپ اپنے سرپر موجود شاندار فانوس کو قطعی نظر انداز نہیںکرسکتے ۔

لِونگ روم

لِونگ روم آپ کو گھر میںداخل ہوتے ہی نظر آئے گا ، جس میں ایک بہت بڑی کھڑکی دکھے گی ، جو ایک آراستہ و پیراستہ غار کا انداز پیش کرتی ہے۔ یہ کمرہ قدرتی کریم رنگ سے سجا ہوا ہے۔ چھت سے لے کر فرش تک شاندار قسم کے پردے اور کریم رنگ کا لیمپ اس کمرے کی رونق بڑھاتے ہیں۔ کمرے کی ایک دیوار پر پھول پتوںوالا وال پیپر کمرے کے رنگوںکو جِلا بخشتا ہے ۔ یہیں پر آپ کو کریم رنگ کاہی آتش دان ملے گا، جس کے پاس بیٹھ کر بیکہم فیملی سردیوںکو انجوائےکرتی ہے۔ یہاں کا فرش عمدہ قسم کی لکڑی سے بنایا گیا ہے۔

آرام گاہ

ڈیوڈ اور وکٹوریہ کے پاس آرام کرنے کیلئے ایک اور بھی جگہ ہے۔ بڑی کھڑکی کے پاس دو آرام دہ آرم چیئرز ہیں، جن کے درمیاں لکڑی سے بنی میز ہے جس پر رکھے گلدان میں ہر وقت تازہ پھول آپ کو نظر آئیںگے ، اور ساتھ ہی پیرس کی مہنگی سینٹڈ موم بتی کمرے کو مہکارہی ہوتی ہے۔

باورچی خانہ

وکٹوریہ سے زیادہ یہاں مسٹر بیکہم پائے جاتے ہیں،اور جدید ترین اپلائنسز کو استعمال کرتے ہوئے نت نئے کھانےبناتے ہیں ،یہاں آپ کو پتلے سیاہ رنگ کے کیبنیٹس دکھائی دیںگے ۔ دراصل یہ کچن ہی بیکہم فیملی میںخاصے کی چیزہے۔ لکڑی کے بنے شیلف اضافی اسٹوریج دیتے ہیں اور ان کے اندر قطار در قطار روشنیاںکچن کو او ر بھی خوبصورت بنادیتی ہیں۔ بیک گرائونڈ میںآپ مشہور کمپنی کا ٹوسٹر اور فلیٹ اسکرین ٹی وی بھی دیکھ سکتے ہیں، جو ڈیوڈ اور وکٹوریہ کوکھانے پکانے کے دوران تفریح پہنچاتاہے۔

کچن کے درمیان ایک بڑا سا آئی لینڈ ہے ، جس میں اضافی کھانا تیارکرنے کیلئے ایک اوون ہے ۔ اس جوڑے نے کچن میںبہترین اپلائنسز رکھ چھوڑے ہیںاور جیسا اوپر ذکر ہوا ، مہنگی ترین کافی مشین بھی یہیںموجود ہے۔

ڈائننگ روم

بیکہم فیملی کا ڈائننگ روم بھی لکڑی کے فرش پر مشتمل ہے جو گرائونڈ فلور تک چلا گیاہے۔ یہاںپر بھی لکڑی کا بڑا سا ڈائننگ ٹیبل ہے جس کے ارد گرد بینچیں لگی ہیں تاکہ ڈیوڈ اور وکٹوریہ اور ان کے چاروںبچے ایک ساتھ مل کر کھانا کھاسکیں۔ ڈائننگ ٹیبل پر بھی آپ کو وکٹوریہ کے پسند کردہ تازہ پھولوں سے سجے گلدان نظر آئیںگے،دوسرے گھرانو ںکی یہاں پر بھی ان کے بچوںکے ڈھیروںکھلونے اور گیمز بکھرے نظر آئیں گے۔ سب سے چھوٹے بیٹے ہارپر کا تواپنا ٹوائے کچن ہے ۔ ایک بےبی کوٹ گڑیوںسے بھرا ہے ، ساتھ ہی وکٹوریہ کی اونچی ایڑی والے بےشمار شوز موجود ہیں۔

گارڈ ن

گارڈن میںکافی بڑا سوئمنگ پول ہے ۔ ایک طرف بچے کیمپنگ کرتے ہیں۔ درختوںپر لالٹین اور روشنیا ںلٹکی رہتی ہیں۔

دن ہو یا رات پورا خاندان سکون و آرام کیلئے یہیںپایا جاتاہے ۔

باتھ روم

یہیں پر میک اپ کرنے کی بہت ساری تصاویر وکٹوریہ انسٹا گرام پر شیئر کرتی ہے۔ یہ بالکل ہوٹل باتھ روم جیسا ہے، چاروںطرف ماربل ، ایک بڑا آئینہ اور یہاںپر بھی تازہ پھولوںسے سجا گلدان آ پ کو دکھائی دے گا۔