پی آئی اے کی پہلی حج پرواز لاہور پہنچ گئی

August 28, 2018

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 3004 ،تین سو انتیس حجاج کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر اوراسٹیشن منیجر نے حجاج کا استقبال کیا ،پی آئی اےشعبہ تعلقات عامہ کی جانب سےحجاج کوپھولوں کےہار پہنائےگئے۔

پی آئی اے جدہ اورمدینہ منورہ سے225خصوصی اورشیڈول پروازیں چلارہی ہے جن کے ذریعے 68 ہزار سے زائدحجاج کووطن لائیں گے۔

حجاج کرام کواسلام آباد،لاہور،کراچی، پشاور،سیالکوٹ،ملتان اورفیصل آبادپہنچایاجائےگا۔

پی آئی اے کے صدر نے حجاج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنےکی ہدایات جاری کی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق چبعد از حج آپریشن کا اختتام 25 ستمبر2018 کو ہوگا۔