بدین کے سی آئی اے سینٹر میں منشیات کی فروخت

August 29, 2018
 

بدین کا سی آئی اے سینٹر منشیات کی فروخت کامرکز بن گیا، ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے سی آئی اے سینٹر پر چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرلی۔ ڈی ایس پی اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کی نگرانی میں سی آئی اے سینٹر بدین میں چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران منشیات کی 14 بوریاں برآمد کی گئیں۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بوریوں میں منشیات کی 63 ہزار پڑیاں موجود تھیں جو ڈی ایس پی امداد سولنگی کی نگرانی میں ذخیرہ کرکے ضلع بھر میں سپلائی کی جاتی تھیں۔

ڈی ایس پی امداد سولنگی ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد خان کلوئی اور ہیڈ محرر قادر بکاری اور چار دیگر ملزمان کے خلاف ماڈل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ہیڈ محرر قادر بکاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔


مکمل خبر پڑھیں