خواتین کو بلیک میل کرنیوالا فیروز والہ سے گرفتار

August 29, 2018

ایف آئی اے نے خواتین کی فحش ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزم مغیث فیروز والہ کا رہائشی ہے ، وہ لڑکیوں کو شادی یا نوکری کا جھانسہ دے کر ان کی فحش ویڈیوز بناتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم لڑکیوں کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم بٹورتا رہا۔ ملزم مغیث کے قبضہ سے متعدد فحش ویڈیوز برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔