کرن جوہر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو متعارف کرائینگے

August 29, 2018

معروف بھارتی فلم ڈائریکٹرکرن جوہر نےشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جلد فلموں میں متعارف کرانے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور یہ تیاریاں مکمل ہونے والی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر جلد شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو ہیرو کے طور پر متعارف کرانے والے ہیں اور ان کی ہیروئن سری دیوی کی دوسری بیٹی خوشی کپور ہوں گی ۔

خوشی کپور کے ڈیبیو کی ذمہ داری بھی کرن جوہر نے اپنے سر لے رکھی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے اب تک دونوں کی انٹری کو خفیہ رکھا ہواہے اوراب کرن جوہر بہتر اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں ۔

آریان خان کی فلموں میں آمد کے معاملے پر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ یہ میرے تینوں بچوں کا اختیار ہے کہ وہ اپنا کیرئر خود منتخب کریں اس معاملے پر وہ مکمل طور پر خود مختار اورآزاد ہیں۔