دل کی بیماریوں سے متعلق بہترین ایپس

August 30, 2018

کچھ عرصہ قبل تک موبائل ایپس صرف گیمز، سوشل نیٹ ورکنگ اور تفریح کے لیے ڈائون لوڈ کی جاتی تھیںمگر اب ہماری ہر چیز ایپس کی مرہونِ منت ہونے والی ہے اور لگتا ہے کہ جیسے ہر بیماری کے لیے ایک ایپ موجود ہے۔ ذیابطیس کے مریض خون میں شوگر کی سطح کو اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح آپ کی خوراک پر نظر رکھنے کے لیے ایپس موجود ہیںجبکہ حاملہ خواتین کے لیے بھی ایپس ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈاکٹر مریضوں کو ادویات کے بجائے اس طرح کے آلات تجویز کیاکریںگے۔آئیں کچھ ایپس کے بارےمیںجانتے ہیںجو آپ کےکام آسکتی ہیں۔

انسٹنٹ ہارٹ ریٹ

آئی فون ریٹنگ

اینڈرائڈ ریٹنگق

یہ ایپ آپ کے دل کی دھڑکن اور اسٹریس لیول کو ٹریک کرتی ہے۔ ہارٹ ریٹ کو سیکنڈوںمیں جاننے کے لیے آپ کو اپنے فون کا کیمرہ فلیش استعمال کرنا ہوگا۔ اپنی شہادت کی انگلی کو کیمرہ فلیش لائٹ پر رکھیں، ذرا سے انتظار کے بعد دیکھیںگے کہ آپ کے دل کی دھڑکن کے ساتھ فنگر ٹپ پر ہربار رنگ تبدیل ہو رہاہے۔ کچھ ہی دیر بعد اسکرینپر آپ کے دل کی دھڑکن کی تفصیلات آجاتی ہیں۔

پلس پوائنٹ

آئی فون ریٹنگ

اینڈرائڈ ریٹنگ

دل کی خرابی کا معاملہ ہوتو ہر ایک منٹ قیمتی ہوتا ہے اور بعض اوقات زندگی اور موت کا مسئلہ بھی بن جاتاہے۔ جو لوگ سی پی آر ((Cardiopulmonary Resuscitation کرنا جانتے ہیں وہ ہنگامی حالات میںمریض کو کچھ آرام پہنچاسکتے ہیں۔ یہ ایپ آپ کو بتائے گی کہ آپ کے قریب ترین کونسا ادارہ ہے جہاںآپ کو علاج کی ضرورت میسر آ سکتی ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرنے والا آنے والی ایمبولینس کو بھی اس کے ذریعے ٹریک کرسکتاہے ۔

بلڈ پریشر مانیٹر

آئی فون ریٹنگ

بلڈ پریشر مانیٹر آپ کے فون کو ہوم ہیلتھ مانیٹر میںبدل دیتاہے۔ اس ایپ میں اپنے بارے میںمعلومات جیسے وزن، بلڈ پریشر اور ان ادویات کی تفصیل ڈالیں جو آپ استعمال کرچکے ہیں۔ اسکرین پر نمودار ہونے والے گرافس اور چارٹس سے آپ کو اپنے بلڈ پریشر کی ریڈنگ جاننے میںمدد ملے گی۔ اس کے علاوہ آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ مختلف ادویات کے استعمال سے آپ کے بلڈ پریشر میںکیسی تبدیلیاںرونما ہوتی ہیںاوراسے آپ اپنے ڈاکٹر سے بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

کارڈیو گراف

آئی فون ریٹنگ

اینڈرائڈ ریٹنگ

کارڈیوگراف آپ کاپرسنل ہیلتھ مانیٹر ہے۔ یہ ایپ آپ کی انگلی کے نشانات کی تصویر لینے کے لیے تصویریں کھینچتی ہے اور پھر آپ کے دل کی دھڑکن کا حساب کتاب لگاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کی جانب سے لی جانے والی ہر پیمائش کو اپنے اندر اسٹور کرلیتی ہےتاکہ آپ مختلف اوقات اور مختلف مقامات پر ان پیمائشوں کا موازنہ کرسکیں۔ ایک ڈیوائس میں ایک سے زائد افراد کا ڈیٹا اسٹور کیا جاسکتاہے، یعنی آپ اپنے پورے گھرانے کا ڈیٹا اس میں رکھ سکتے ہیں۔

آئی کارڈیو ورک آئوٹ ٹریکر

آئی فون ریٹنگ

ورزش یا مختلف سرگرمیوں کے دوران اپنے دل کی دھڑکن کو ٹریک کرنے سے آپ کے فٹنس لیول کو بہتر ہونے میںمدد ملتی ہے۔ آئی کارڈیو چلتے پھرتے بلوٹوتھ کے ذریعے آپ کے دل کی دھڑکن کی شرح کی پیمائش کرتی رہتی ہے۔ آپ اسے چلنے، دوڑنے اور تیز بھاگنے کےساتھ ساتھ فی منٹ دھڑکن ناپنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مزید برآں یہ آپ کے وزن، بلڈ پریشر اور جلنے والی کیلوریز کا ڈیٹا بھی اسٹو ر کرتی ہے۔ آئی کارڈیو کو دیگر فٹنس ٹریکرز جیسے Fibitاور ایپل واچ کےسا تھ بھی منسلک کیا جاسکتاہے۔

اسمارٹ بلڈ پریشر

آئی فون ریٹنگ

اینڈرائڈ ریٹنگ

اسمارٹ بی پی ایک بلڈ پریشر ناپنے والی ایپ ہے جس سے آپ کو بلڈ پریشر کم ہونے کے حوالےسے اسے ٹریک کرنے، ریکارڈ میں رکھنے اور نگرانی کرنے میںآسانی ہوتی ہے۔ بلڈ پریشر، نبض کی رفتار یا وزن کی کمی بیشی کی صورت میںیہ ایپ خود کار طریقے سے آپ کے باڈی ماس انڈیکس (BMI)، پَلس پریشر اور آرٹیریل پریشر کاحساب کتا ب آپ کو بتاتی ہے۔ آپ PDFفارمیٹمیں اس رپورٹ کو حاصل بھی کرسکتے ہیں اور اپنے ڈاکٹر سے شیئر بھی کرسکتے ہیں۔

ہارٹ کیئر ہیلتھ اینڈ ڈائٹٹپس

اینڈرائڈ ریٹنگ

دل کی بیماریوں سے دور رہنے کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانا ضروری ہوتاہے۔ یہ ایپ آپ کو بتاتی ہےکہ آپ کے دل کو خطرے میں ڈالنے والی کونسی عادات اور غذائیںہو سکتی ہیں اور اپنی غذامیں آپ کیا تبدیلیاں لاسکتے ہیں، جس سے یہ خطرات کم ہو سکتے ہیں۔ غذائوںکی فہرست کا مطالعہ کریں، اس کی تفصیلات پڑھیں اور پھر ان چیزوں سے اجتناب کریں جو آپ کے دل کے لیے مضرہیں۔ اگر آپ حد سے زیادہ تفصیلات پڑھنا نہیںچاہتے تو آپ ماہر غذائیات سے ایپ پر موجود Contactبٹن کے ذریعے رابطہ کرکے معلوم بھی کرسکتے ہیں۔