برطانیہ میں بچوں کو انرجی ڈرنکس فروخت کرنے پر پابندی

August 30, 2018

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بچوں کو انرجی ڈرنکس کی فروخت کرنے پر پابندی لگاتےہوئے فیصلے کا اعلان کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں 16 سال یا اس سے کم عمر بچوں کو انرجی ڈرنکس فروخت کرنے پر پابندی کے منصوبےپر فیصلہ دے دیا ہے۔

انرجی ڈرنکس بچوں میں موٹاپے، دانت گلنے، برے رویے اور نیند کے مسائل پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

دوسری جانب سول سوسائٹی نے بھی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہےتاہم کچھ حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر تنقید بھی سامنے آئی ہے۔