فین نے خواہش ظاہر کی، اسٹار نے پوری کردی

August 31, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


عام طور پر فلمی ستاروں کے پاس ان کے مداحوں کی ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں آتی ہیں لیکن ان میں سے چند ایک ہی ایسی ہوتی ہیں جو کہ پوری ہوپاتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کو اپنے ایک مداح کی خواہش اتنی پسند آئی کہ انہوں نے اسے فوراً ہی پورا کرڈالا۔

ارجن کو امریکا میں رہائش پذید قوت سماعت سے محروم ایک فین کی درخواست موصول ہوئی جس میں مداح کا کہنا تھا کہ وہ اسے بہت پسند ہیں لیکن بد قسمتی سے انہیں سْن نہیں سکتے اور چاہتے ہیں کہ وہ اپنی ویڈیوز سب ٹائٹلز کے ساتھ جاری کریں۔

ارجن فین کی اس درخواست پر عمل کرتے ہوئے ایک قدم آگے بڑھ گئے اور اشاروں کی زبان میں ویڈیو جاری کرکے اس مداح کو محبت بھر پیغام دے ڈالا۔


مکمل خبر پڑھیں