اسپتال کا کمرہ سربمہر، شرجیل جیل منتقل

September 01, 2018

پی پی رہنما شرجیل میمن کو ضیاالدین اسپتال کلفٹن سے سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسپتال کا وہ کمرہ جس میں شرجیل میمن زیر علاج تھے اسے بھی سیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو عدالتی حکم پر اسپتال سے جیل منتقل کیا گیاہے،شرجیل میمن کے کمرے سے شراب اور منشیات بر آمد ہو ئی تھی۔

اسپتال میں شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں اور منشیاتچیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارکے اسپتال کےخفیہ دورہ کے بعد برآمد ہوئی تھیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے صورت حال پر اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہو ئے کہاتھا کہ یہ حال ہے سندھ حکومت اور اس ملک کا، انور منصور صاحب ذرا اس طرف خصوصی توجہ دیں ۔