حج فلائٹ میں خاتون انتقال کر گئیں

September 01, 2018

فریضہ حج ادا کر کے سعودی عرب سے نجی ائیر لائن کے ذریعے ملتان آنے والی خاتون دوران پرواز انتقال کر گئی۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 800 سے سعودی عرب کے شہر جدہ سے آنے والی 80 سالہ خاتون راشدہ بیگم دوران پرواز انتقال کر گئی ۔

راشدہ بیگم کے ساتھ سفر کرنے والے ان کے صاحبزادے محبوب رشید نے بتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت پرواز میں بیٹھنے سے قبل ہی خراب تھی ، تاہم راستے میں والدہ کو گہری نیند آئی اور ملتان پہنچنےپر جب انہیں جگایا گیا تو وہ ہوش میں نہ آئیں۔

اس موقع پر سول ایوی ایشن کے میڈیکل عملہ نے طبی معائنہ کیا جس میں موت کی تصدیق ہوئی ، ایئر پورٹ عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی میت اہل خانہ کے سپرد کر دی ، خاتون کا تعلق راجن پور سے تھا ۔